پنجاب میں طلبہ کیلئے میٹرک میں دو مضامین کا آپشن ختم کر کے مزید کورسز شامل کرنے کا اعلان
پنجاب بھر کے طلبہ کیلئے اب میٹرک میں دو مضامین کا آپشن ختم کر کے مزید کورسز شامل کئے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کہتے ہیں بچوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیت یافتہ ٹیچرز کی بھی ضرورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے میٹرک کے طلبہ کیلئے روایتی مضامین کے آپشن ختم کرکے مزید کورسز شامل کئے جا رہے ہیں، جس کا آغاز اپریل 2025 سے ممکن ہے۔ لاہور کے اسکولوں میں طلبہ نئے کورسز پڑھنے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔
اسکول پرنسپل اور اساتذہ نئے نصاب کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ نئے مضامین کو پڑھانے کیلئے تربیت یافتہ ٹیچرز بھی بھرتی کرنا ہوں گے۔
میٹرک کے نئے کورسز میں ہیلتھ سائنسز، کمپیوٹر سائنس، فیشن ڈیزائن، ایگری سائنس، ابلاغیات، ٹیکنالوجی، پرسنل گرومنگ کے مضامین شامل ہیں۔
پنجاب کی ’آسان کاروبار قرض اسکیم‘ میں کیسے اپلائی کریں؟ طریقہ جانئے
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نئے مضامین پڑھانے کی تجویز پر فیصلہ کرکے جلد ہی نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی پولیس ملازمین کیلئے شہدا پیکچ کی منظوری
دوسری جانب پنجاب حکومت نے پولیس ملازمین کیلئے شہدا پیکچ کی منظوری دے دی۔ فرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 11 پولیس شہدا کو گرانٹ اور گھر دیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، حکومت کے خلاف نعرے
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید اے ایس آئی نذیر احمد، اے ایس آئی محمد نواز، کانسٹیبل ارشد، کانسٹیبل ضیاء اختر، کانسٹیبل محمد خلیل، کانسٹیبل عابد علی، کانسٹیبل محمد احسان، کانسٹیبل محمد مبشر بلال، انسپکٹر محمد افضل، کانسٹیبل محمد سہیل اور کانسٹیبل سید طاہر رضا کیلئے شہداء پیکج 2 کے تحت گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
پیکچ 2 کے تحت شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 40 لاکھ اور گھر کیلئے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے ملیں گے۔ شہید اے ایس آئی کی فیملی کو 50 لاکھ اور گھر کیلئے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے ملیں گے۔ جبکہ شہید انسپکٹر کی فیملی کو 60 لاکھ، گھر کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امن دشمنوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.