فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب
سی این این فیکٹ چیک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب ہوگئے، ٹرمپ نے معیشت اور مہاجرین کی امریکا میں آمد کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا۔
کسی بھی ملک نے اپنی جیلیں خالی کرکے مجرم امریکا نہیں بھیجے، ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر 10 ہزار نیشنل گارڈ ٹروپس کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا، حالانکہ نینسی پلوسی نے گارڈز تعیناتی کی ان کی آفر کو ٹھکرایا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
امریکی صدر نے جھوٹ بولا کہ پاناما کینال کو چین استعمال کر رہا ہے، 1999 سے پاناما ہی پاناما کینال کو استعمال اور کنٹرول کررہا ہے۔
ٹرمپ نے آتے ہی بائیڈن کے کئی احکامات الٹ دئیے
امریکا کے نئے صدر نے جھوٹ بولا کہ چین پر ایران کا تیل نہ خریدنے کیلئے دباؤ ڈالا، چین نے ایران سے پیٹرول خریدنا بند نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ دور میں ایران کے پاس وسائل نہیں تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس حماس اور حزب اللہ کو دینے کیلئے رقم نہیں تھی، جبکہ ایران کے پاس ان گروپس کو فنڈنگ کی کوئی کمی نہیں تھی، ٹرمپ نے جھوٹ بولا کہ اسپین برکس کا رکن ہے۔
Comments are closed on this story.