Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

کراچی میں ڈومیسائل پی آر سی کا مکروہ دھندا بے نقاب ہوگیا

پرائیوٹ لوگ اور ایجنٹ کس طرح رشوت لیتے ہیں، پروگرام 'ٹارگٹ' آج نیوز پر اس اتوار شام 7بجے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 21 جنوری 2025 08:18pm

کراچی میں ڈومیسائل پی آر سی کا مکروہ دھندا بے نقا ب ہوگیا، چند سو روپے میں بننے والے ڈومیسائل کی قیمت ساڑھے 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، آج نیوز کی ”ٹیم ٹارگٹ“ نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے رشوت خوری کا مکروہ دھندا بے نقاب کردیا۔

ٹیم ’ٹارگٹ‘ نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے آفس میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے رشوت دے کر ایک دن میں اصل ڈومیسائل اور پی آر سی حاصل کیا، یہ مکروہ دھندا طویل عرصے سے جاری ہے۔

اس کے لئے بس آپ کو ساڑھے 4 ہزار روپے دینے ہوں گے اور کراچی کا ڈومیسائل اور پی آر سی آپ کو مل جائے گا۔

غریب طلبہ کالج کے داخلے کے لیے ڈومیسائل کی رشوت کیسے دیں؟ ٹیم ’ٹارگٹ‘ نے ڈومیسائل برانچ میں رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف اسٹنگ آپریشن کر دیا۔ رشوت لینے والا اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

پرائیوٹ لوگ اور ایجنٹ کس طرح ڈومیسائل برانچ رشوت لیتے ہیں، پروگرام ’ٹارگٹ‘ آج نیوز پر اس اتوار شام 7بجے دیکھا جاسکتا ہے۔

target

Bribe

Sting Operation

Fake Dmicile and PRC

Deputy Commissioner East