Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

مختلف ممالک کی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ تفصیلات سینیٹ میں پیش

پاکستانی قیدیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے، وزارت خارجہ
شائع 21 جنوری 2025 06:35pm

وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق قیدیوں کی مسلسل آمد اور ملک بدری کی وجہ سے معافی سے فائدہ اٹھانے والوں کی تقسیم کرنا، اصل تعداد معلوم کرنا مشکل ہے۔

وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 23 ہزار 456 پاکستانی دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک کی جیلوں میں ہیں، سعودی عرب میں 12 ہزار 156 پاکستانی قید ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، یونان میں 811 اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ تمام مشنز اور ذیلی مشنز سے سابقہ 10 سالہ اعداد و شمار حاصل کرنے پر عمل پیرا ہے۔

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد سے رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا، سال 2019 میں 545، قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

سعودی عرب سے 2020 میں 892 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا، 2021 میں 916 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا ہوئے، سعودی عرب سے 2022 میں ایک ہزار331 جبکہ 2023 میں ایک ہزار 394 قیدی رہا ہوئے، اس کے علاوہ گزشتہ سال 2024 میں سعودی عرب کی جیلوں سے 2 ہزار 130 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

senate

Senate of Pakistan

pakistani prisoners

pakistani prisoners in saudi arabia