نارتھ کراچی مقابلے میں ہلاک ملزمان باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے
نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کی تفتیش کا دائرہ لاہور تک پھیلا دیا گیا، مارے گئے تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ نکلے، پولیس کے مطابق مرنے والے تینوں دہشت گرد نارتھ کراچی فائیو سی تھری میں باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
پولیس کے مطابق سپاری دینے والوں نے ملزمان کو دکاندار یعقوب اور اس کے بیٹے جہانزیب کی تصاویر بھی دی تھی، ملزمان کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں، تیسرے ملزم کی شناخت آس محمد کے نام سے ہوگئی، جبکہ دو ملزمان کی شناخت گلفام انجم اور کاشف وقاص کے نام سے ہوئی تھی۔
کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
قبل ازیں کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3 ڈکیتوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی، پولیس کے مطابق دونوں انتہائی مطلوب ملزمان کا تعلق پنجاب سے تھا۔
پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلے میں مارے گئے 3 ڈاکوؤں میں سے 2 ملزمان کی شناخت کاشف اور گلفام کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: 3 روز قبل اغوا کیے گئے شہری کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے برآمد
پولیسں نے کاشف قصور کا رہائشی تھا، ہلاک ملزم کے خلاف پنجاب میں 12 مقدمات درج ہیں، تمام مقدمات ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے۔
پولیسں حکام نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک دوسرا ملزم گلفام علی لاہور کا رہنے والا تھا، اس کے خلاف بھی 3 مقدمات درج تھے، تیسرے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پوش علاقوں میں چوریاں کرنے والی خواتین ملازماؤں کی فہرست جاری
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے تین شہری بھی زخمی ہوئے تھے، زخمی شہریوں کی شناخت جہانزیب ، سبحان، خرم کے نام سے ہوئی تھی، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے تھے۔
Comments are closed on this story.