Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، ٹریفک پولیس حکام
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2025 03:19pm

کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، مختلف ٹریفک حادثات، واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈرگ روڈ پل کے قریب مرچوں کی 300 بوریوں سے بھرا مال بردار ٹرک الٹ گیا، حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث ہوا۔

کراچی میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون رکشہ سے اتر رہی تھی اس دوران ڈمپر نے اسے کچل دیا، جبکہ ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

پوش علاقوں میں چوریاں کرنے والی خواتین ملازماؤں کی فہرست جاری

ریسکیو حکام کے مطابق ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے۔

ادھر بلدیہ لکی چڑھائی لکی پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، ریسیکو حکام کے مطابق بائیک سوار کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

کراچی کے ایک اور تاجر کے ساتھ پولیس جیکٹ میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ

پولیس حکام کے مطابق سپر ہائی وے معمار موڑ کے قریب بھی تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، ملیر، منزل پمپ اور قائد آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔

صارم اغوا کیس: سی آئی اے کی اسپیشل ٹیم کا سراغ رساں کتوں کے ساتھ بلڈنگ پر چھاپہ، دو افراد زیر حراست

ٹریفک پولیس کے مطابق صدر، شاہراہ فیصل، کورنگی کازوے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثرہے، راشد منہاس روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔

گرومندر، لیاقت آباد، پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، لسبیلہ چوک پر ٹریفک جام ہے، جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، گزری اور گارڈن کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

karachi

Road Accident

Karachi Police

Heavy Traffic

Traffic Jam