Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

ایران میں گلوکار کو گستاخیٔ رسالت پر سزائے موت سنا دی گئی

گلوگار استنبول میں مقیم تھا، ترکیہ پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2025 06:20pm

ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب اور توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 37 سالہ روپوش گلوکار امیر حسین المعروف ٹٹالو 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔

امیر حسین مقصودلو جنہیں کو اس سے قبل “جسم فروشی کے فروغ “ فحش مواد اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایران میں صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز

ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی

قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پراعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

Iran

SENTENCED TO DEATH

Pop Singer