Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کا نوٹس

مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان سے فوری نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں، کے الیکٹرک کو ہدایت
Power Division issues notice of power breakdown at Dhabeji pumping station - Breaking - Aaj news

پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

پیر کو صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوس، جس سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی عارضہ طور پر معطل ہوگئی۔

جس پر پاور ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات کر دی۔

کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک کو کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کی سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے۔

ترجمان پاوڑ ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو پانی سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان سے فوری نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

بعدازاں، ترجمان کے ایلکٹرک نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی فراہمی معمول کے مطابق ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جزوی تعطل فوری بحال کردیا گیا ہے۔

K Electric

Power Break Down

Dhabeji pumping station