Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

کراچی میں مرچوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، کئی موٹر سائیکلوں کو حادثہ

ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں
شائع 20 جنوری 2025 09:50am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، جس کے باعث کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، ٹرک کا ڈیزل بہہ جانے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں۔

ٹرک کو پیش آئے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکات کا سامنا ہے۔

شہری جانور دیکھنے گئے، واپس آئے تو طوطے اڑ گئے، کیٹل شو کے دوران درجنوں موٹر سائیکلیں چوری

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں۔

ٹرک ڈرائیور کے مطابق ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔

shahrah e faisal

Karachi Truck Accident