راز افشاں کرنے کی دھمکی اور ٹرانس جینڈرز کے خلاف کارروائی، عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کے اعلانات نے امریکہ کو ہلا دیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے اور یہ مشرق وسطی میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، خوشی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی بھی ہوئی۔
واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر امریکا کو عظیم بنانے جا رہے ہیں، امریکا کو بدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔
ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کی امریکا آمد روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے۔
نومنتخب صدر نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنا چاہیے۔
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، امریکی صدر بائیڈن
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعیمر کرنے کا حکم دیں گے۔ فوج میں موجود کمزوریوں کا خاتمہ کریں گے۔ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔
ادھر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈ جاری کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دلچسپی کے حامل دستاویزات بھی جاری کروں گا۔ مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے باہر کریں گے۔ ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکیں گے۔ تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔
ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ امریکا کو درپیش تمام مسائل کو حل کریں گے۔ بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کروں گا۔
برطانوی شہری ٹرمپ کو حقیقی انسان کے بجائے زومبی اور ہولوگرام کیوں سمجھتے ہیں؟
دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ آج 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نائب صدر جے ڈی وینس کی حلف برداری بھی آج ہی ہوگی۔ تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
وہیں پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید ٹھنڈ کے باعث تقریب کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں حلف برادری تقریب کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed on this story.