Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، لیبارٹریاں اور اتائیت مراکز سیل

پنجاب بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے، ترجمان کیمشن
شائع 19 جنوری 2025 08:33pm

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیرقانونی لیبارٹریوں اور اتائیوں کے مراکز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 23 لیبارٹریز اور 550 اتائیت مراکز کو سیل کر دیا گیا۔

ترجمان کیمشن کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے، اس دوران 23 لیبارٹریوں اور 550 اتائیت کے مراکز کو سیل کر دیا گیا۔

چونیا‌ں: کنگن پور میں اتائی ڈاکٹر نے ایک اور جان لے لی

دو لاکھ مریضوں کو مفت ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی، مریم نواز

ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ لاہور میں 317، فیصل آباد میں 70، راولپنڈی و ملتان میں 27 اور سرگودھا میں 14 مراکزکو بند کیا گیا، جبکہ لاہور میں 10 لیبارٹریاں بھی بند کی گئیں۔

rawalpindi

lahore

punjab

Faisalabad

Multan

Health Commission