Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

مختلف ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی تیاریاں شروع کردی گئیں
شائع 19 جنوری 2025 07:52pm

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے جبکہ مختلف ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق احمد نسیم وڑائچ کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری ایڈمن تعینات کر دیا گیا، احمد نسیم وڑائچ ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان تعینات تھے۔

سید علی اسد گیلانی کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے افغانستان تعینات کردیا گیا، سیدعلی اسد گیلانی ڈائریکٹر جنرل پرسونیل تعینات تھے۔

ڈاکٹر فریحہ بگٹی کو ڈائریکٹر جنرل پرسونیل تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر فریحہ بگٹی امریکا میں ڈپٹی سفیر خدمات سرانجام دے کر واپس آئی ہیں۔

ڈائریکٹر فارن سیکرٹری عباس قریشی تربیتی کورس پر جارہے ہیں، حافظ آفاق احمد کو ڈائریکٹر فارن سیکرٹری تعینات کر دیا گیا، حافظ آفاق متحدہ عرب امارات میں ڈپٹی سفیر خدمات دے کر واپس آئے ہیں۔

سلجوک مستنصر تارڑ اب انڈونیشیا نہیں جا رہے، سلجوک تارڑ انسداد کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم (OPCW) جوائن کررہے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کو انڈونیشیا میں سفیر بھیجا جارہا ہے، نجیب درانی کو آکرا گھانا میں سفیربھیجا جا رہا ہے جبکہ معظم شاہ کو جنوبی کوریا میں سفیر بھیجا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ عبدالحمید بھٹہ جاپان کے لیے سفیرِ پاکستان ہوں گے، جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ جلد سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ نیدرلینڈز میں حیدر شاہ سفیر پاکستان ہوں گے، حیدر شاہ اس وقت ایڈیشنل فارن سیکریٹری یو این ہیں۔

اسلام آباد

Transfer

Pakistan Foreign Office

foreing office

transfers and posting

posting