Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

گارڈن سے لاپتہ بچوں کا 5 روز بعد بھی پتہ نہ چل سکا

گلستان جوہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آگیا
شائع 19 جنوری 2025 07:45pm

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں لاپتہ ہونیوالے بچوں کا 5 روز بعد بھی پتہ نہ چل سکا، گلستان جوہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آگیا۔

گارڈن سے لاپتہ ہونیوالے 2 کمسن بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی، 4 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کا 5 روز گزر جانے کے باوجود کچھ پتہ نہ چل سکا۔

ورثا کے مطابق علیان کی والدہ کی طبعیت غیر ہوگئی ہے، خاتون بچے کی جدائی میں ہوش کھو بیٹھی ہے، کم سن بچے کی اسپتال کے چکر بھی لگ رہے ہیں۔

کراچی: 11 دن سے لاپتہ 7 سالہ صارم کی لاش واٹر ٹینک سے برآمد، ’پولیس خاندان کی کردار کشی کرتی رہی‘

واضح رہے کہ لاپتہ دونوں بچے 5 روز قبل گھر کے باپر کھیل رہے تھے، دونوں کمسن بچوں کے اغوا کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے، نامعلوم مرد اور خاتون بچوں کو اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے تھے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو لاڈ پیار سے پال رہے تھے، اب وہ کیسے ہونگے یہ فکر ہمیں جینے نہیں دے رہی، اگر یہ کسی بااثر افراد کا بچے ہوتے تو چند گھنٹوں میں بازیاب ہوجاتے، والدین نے ہاتھ جوڑ کے بچوں کی بازیابی کی اپیل کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے لاپتہ دونوں بچوں کی تلاش جاری ہے، دونوں بچوں کو جلد بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا جائے گا، گارڈن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپرشن کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ لاپتہ بچوں کی تلاش کے لئے ٹیکنیکل بنیادوں پر بھی کام جاری ہے۔

گلستان جوہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے مبینہ اغوا کا واقعہ

گلستان جوہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آگیا، بغیر نمبر پلیٹ کی دو پولیس موبائل اور کار میں شہری کو گھر سے اغوا کیا گیا۔

کراچی پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ کی دو پولیس موبائل اور ایک کار میں شہری کو گھر سے اغوا کیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

گلستان جوہر بلاک دو سے 13 جنوری کو سادہ لباس اہلکار گھر آئے اور شہری کو اٹھا کر لے گئے۔

بھائی کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے غیر ملکی کرنسی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، پانچ روز گزر گئے بھائی کا سراغ نہیں مل سکا۔

ہمارا بچہ چلا گیا، آپ سیاست کرنے آگئے، ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو مشتعل افراد نے کھری کھری سنادیں

انہوں نے الزام لگایا کہ گھر سے مبینہ اغوا کرنے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل استعمال کی گئی ہیں، میرے بھائی کے مبینہ اغوا کو پانچ روز گزر گئے ہیں، بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل استعمال نہیں ہوئی، واقعہ سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں گلستان جوہر پولیس نے بتایا کہ مبینہ مغوی کے بھائی درخواست موصول ہوئی ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

karachi

IG Sindh

sindh

Karachi Police

garden