اسرائیل غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا حق رکھتا ہے، نیتن یاہو
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اگر جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ بے فائدہ ثابت ہو تو اسرائیل کو امریکی حمایت کے ساتھ غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا حق حاصل ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ’’اگر ہمیں لڑائی میں واپس آنا ہے تو ہم اسے نئے زبردست طریقوں سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ”صدر ٹرمپ اور صدر بائیڈن نے اسرائیل کے جنگ میں واپس آنے کے حق کی مکمل حمایت کی ہے اگر اسرائیل یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ دوسرے فیز پر مذاکرات بیکار ہیں۔“
اس سے قبل اسرائیل نے ہفتے کے روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کو رہا کرنا شامل تھا اور اسرائیلی فورسز نے اتوار کو معاہدے کے طے شدہ آغاز سے قبل انکلیو میں نئے حملے کیے تھے۔
یہ معاہدہ اسرائیل اور غزہ کے حکمرانوں حماس کے درمیان 15 ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے تیار ہے جس نے غزہ کی پٹی کو تباہ کر دیا ہے، دسیوں ہزار فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے اور مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے جنگ بندی ہونے سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک آگے نہیں بڑھائیں گے جب تک ہمیں 33 یرغمال اسرائیلی شہریوں کی فہرست موصول نہیں ہو جاتی۔
Comments are closed on this story.