Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

نائجیریا: ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا، پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

اب تک جائے وقوع سے 60 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، حکام
شائع 18 جنوری 2025 11:43pm
بشکریہ عالمی میڈیا
بشکریہ عالمی میڈیا

افریقی ملک نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا، بہنے والا پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے وسطی علاقے میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد مقامی لوگ بہتا ہوا پیٹرول بھرنے کے لیے ٹینکر کے ارد گرد جمع ہوگئے، کچھ دیر بعد وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سربراہ کمار سوکوام کے مطابق 60 ہزار لیٹر پیٹرول سے لدے آئل ٹینکر کو صبح 10 بجے کے قریب دارالحکومت ابوجا کو شمالی شہر کدونا سے ملانے والی سڑک پر پیش آیا۔

کمار سوکوام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے، زیادہ تر متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ہم معلومات اکھٹی کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے پیٹرول نکالنے کے لیے وہاں جمع ہوئی، جب اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ کھڑے ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اب تک جائے وقوع سے 60 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

world

Blast

Nigeria

oil tanker

Nigerian Man