Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

کم سن صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے

بچے کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکی امامت میں ادا کی گئی
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2025 09:28pm

نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے کی لاش ملنے کا واقعہ میں پیشرفت ہوئی ہے، عباسی شہید اسپتال میں ننھے صارم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق زیر زمین واٹر ٹینک سے نکالی گئی بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی تھی، پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے۔

ہمارا بچہ چلا گیا، آپ سیاست کرنے آگئے، ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو مشتعل افراد نے کھری کھری سنادیں

ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کرلئے گئے، 7 سالہ بچے صارم کی حتمی وجہ موت کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

علاوہ ازیں کم سن صارم کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچا دی گئی، بچے کی نماز جنازہ بعد نمازعشاہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکی امامت میں ادا کی گئی، صارم کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

karachi

sindh

Karachi Police

Sarim Kidnaped

Sarim