Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

سونے کی قیمت مسلسل 3 روز بڑھنے کے بعد آج کم ہو گئی

گذشتہ تین دن کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا
شائع 18 جنوری 2025 06:04pm

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج قیمت کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2703 ڈالرز ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کا بھاؤ 170 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کی کمی سے 3381 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21 روپے کی کمی سے 2898 روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025