Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

ماں کی ممتا، کتیا اپنے بیمار بچے کے علاج کیلئے کلینک پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے
شائع 18 جنوری 2025 12:29pm

بچے کو اگر معمولی چوٹ لگ جائے تو ماں کا پورا دن اسی فکر میں گزر جاتا ہے اور جب تک وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوتا، ماں کی فکر بھی ختم نہیں ہوتی۔

ماں کی ممتا کے جذبات جتنا انسانوں میں پائے جاتے ہیں اتنا ہی جانوروں میں بھی اس جذبے کی مؤثر مثالیں ملتی ہیں۔

ترکیہ سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک کتیا اپنے زخمی بچے کے علاج کے لیے اسے منہ میں اٹھائے ہسپتال لے آتی ہے۔ عام طور پر جانوروں کو ان چیزوں کا سینس نہیں ہوتا مگر کتیا کی ذہانت نے لاکھوں لوگوں کو حیران کردیا۔

انسانوں کے بعد زمین پر اگلی حکومت کس جانور کی ہوگی؟ سائنسدانوں کا انکشاف

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب ڈاکٹر نے یہ منظر دیکھا تو فوراً کتے کے پلے کا علاج کرنے اسے اندر اسپتال میں لے گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کلینک میں خصوصی نگہداشت کا شعبہ موجود ہے اور جب تک پلّا وہاں موجود رہا، اس کی ماں بھی وہیں اس کے پاس موجود رہی۔

برہنہ احتجاج کیلئے مشہور فحش ماڈل پالتو کتے سے ناک پر کٹوا بیٹھیں

ترک ذرائع کے مطابق جانوروں کی ڈاکٹر باتور الب اوغان نے بتایا کہ کتیا نے حال ہی میں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن اس کے بچے مر گئے تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق اس پلّے کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں اس کتیا اور پلے کے لیے ہمدردی کی لہر کو جنم دیا۔

hospital

turkiye

Video Viral

dog child

wounded

for treatment