Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کوہلی کے مداحوں کیلئے برُی خبر

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
شائع 18 جنوری 2025 11:10am

چیمپئنز ٹرافی 2025 شروع ہونے سے قبل بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے مداحوں کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ شروع ہونے میں ایک ماہ کا وقت گیا ہے مگر اس سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوہلی کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پرفارم کرنے والے تھے۔

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی نے انکشاف کر دیا

ویرات کوہلی کو گردن میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث ان کی رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی کو گردن میں کھچاؤ کا سامنا ہے جس سے ان کا درد شدید بڑھ گیا ہے جس کے لیے انہیں انجیکشن بھی لگایا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی کا رنجی ٹرافی کے ابتدائی 2 میچز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔

virat kohli

injured

Indian cricket team

Icc Champions Trophy 2025

neck injury