Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

بھارت، امریکا، چین، برطانیہ سمیت تمام بڑی معیشتوں کی رپورٹ جاری کردی گئی
شائع 17 جنوری 2025 11:02pm

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے نئی ورلڈ اکنامک آئوٹ رپورٹ لک جاری کردیا۔

آئی ایم ایف کی نئی ورلڈ اکنامک آئوٹ رپورٹ میں اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے، آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے، اسی طرح آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

عالمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کا امکان جبکہ آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

World Bank

پاکستان

IMF

Inflation

IMF PAKISTAN

IMF program