Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک

خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آئی ایس پی آر
شائع 17 جنوری 2025 07:02pm

ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ’‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ضلع خیبر میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

پاکستان

pakistan army

Inter Services Public Relations (ISPR)