Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

2023 میں یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ پر ایکشن، 65 ایف آئی اے افسران اور ملازمین بلیک لسٹ قرار

امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد
شائع 17 جنوری 2025 06:37pm

2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ پر بڑا ایکشن لے لیا گیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کے 65 افسران اور ملازمین کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مطابق بلیک لسٹ ہونیوالوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 انسپکٹرز، 15 سب انسپکٹرز، 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے درجنوں انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

یونان کشتی حادثہ: 40 سے زائد پاکستانیوں کی موت میں ایف آئی اے کی کالی بھیڑوں کا ہاتھ نکل آیا

سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا

کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کے 65 افسران اور ملازمین کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی لگا دی گئی۔

FIA

پاکستان

Greece

PM Shehbaz Sharif

Greece Boat Capsized