Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

ایلون مسک کا اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ فضا میں دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

فضا میں راکٹ کے بکھرتے ملبے کو بھی دیکھا گیا
شائع 17 جنوری 2025 11:26am

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ خلائی جہاز فلائٹ ٹیسٹ کے دوران فضا میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ابتدائی طور پر ٹیسٹ کامیاب رہا، لیکن بعد ازاں راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس نے 16 جنوری 2025 کو ٹیکساس سے اپنی پرواز کا آغاز کیا۔

خلائی جہاز نے ٹیکساس سے شام ساڑھے 5 بجے ایک نئی اور بہتر فلائٹ کا آغاز کیا۔ خلائی جہاز جعلی سیٹلائٹ لے کر جا رہا تھا، جس میں کوئی شخص سوار نہیں تھا، تاہم ٹیک آف کے صرف 8 منٹ بعد ایسپیس ایکس کا اسٹار شب سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کا میگا راکٹ بحرِ اوقیانوس کے اوپر گلف آف میکسیکو کے قریب سے گزرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب اس کے پاس سے گزرنے والی پرواز کو اس سے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا رُخ تبدیل کیا گیا۔

ایلون مسک خطرناک ترین انسان، اسکاٹش رہنما نے سخت وارننگ جاری کردی

ہیٹی کے دارالحکومت شہر، پورٹ-او-پرنس میں لی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نارنجی رنگ کی چمکیلی روشنیاں آسمان پر تیزی سے حرکت کرتی دیکھی گئیں، جس سے دھواں خارج ہو رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے 20 ایئر لائنز کی پروازوں کا رُخ بھی موڑا گیا تھا، تاکہ کیریبیئن کے قریب کسی بھی قسم کا فضائی حادثہ پیش نہ آسکے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا اس حادثے کے بعد اس روٹ سے عام پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے حوالے سے ٹیک جائنٹ ایلون مسک نے اس خیال کا اظہار کیا ہے شاید کہ اسپیس کرافٹ اندرونی طور پر آکسیجن یا ایندھن کے انجن کے اوپری فائر وال پر رساؤ کی وجہ سے ٹوٹ پھٹ کا شکار ہوا ہو گا۔

واقعے کی ویڈیو ایلون مسک کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے، جس میں فضا میں راکٹ کے بکھرتے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Elon Musk

Blast

Space X

Starship

at sky