بیوروکریٹ وائس چانسلر کی تقرری، جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی بائیکاٹ
جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی بائیکاٹ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پر سرکاری جامعات میں تدریسی عمل آج بھی معطل ہے۔
واضح رہے کہ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر پروفیسر، جنرل سیکریٹری پروفیسر ناگ راج اور جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر محسن علی سمیت اساتذہ نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جمعرات اور جمعے کو سندھ بھر کی جامعات میں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
فپواسا کا کہنا ہے کہ جامعات کی خودمختاری کو بحال کیا جائے، وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے جامعات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔
22 ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف
فپواسا کے مطابق یونیورسٹی اساتذہ کی تقرری مستقل بنیادوں پر کی جائے، اساتذہ کے این او سی جاری کرنے کا اختیار یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے بجائے وائس چانسلرز کے پاس رہنے دیا جائے۔
فپواسا کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ای سی یونیورسٹیوں کی خودمختاری کا احترام کرے، اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد ریبیٹ ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
Comments are closed on this story.