لگتا ہے حکومت کو شرائط منظور نہیں، 7 دن انتظار کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
تحریک انصاف نے رہنما علی ظفر نے کہا کے کہ ہم نے حکومت کو اپنی شرائط پیش کردیں، حکومت کو 7 دن میں جواب دینے کے لیے کہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی ظفرنے آج نیوز کے پروگرام “نیوز انسائٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں ہیں،حکومت نے7دن میں جواب دینے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہےکہ حکومت کو شرائط منظور نہیں، ہم7دن تک جواب کا انتظارکریں گے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لگتاہےچندروزمیں حکومت کی سوچ تبدیل ہو۔
تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں، بیرسٹر علی ظفر
تمام اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، بیرسٹر علی ظفر
علی ظفرنے کہا کہ مجھے بیرسٹرگوہراورعلی امین کی ملاقات کاعلم آج ہوا، ملاقات میں کن امورپربات ہوئی ابھی علم نہیں اگرملاقات ہوئی ہےتوچھپایا کیوں جارہا ہے؟
پروگرام میں شریک ن لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آج جوچارٹرآف ڈیمانڈ آئی ہے اس سے مضحکہ خیزکچھ نہیں، ہم نےان سےتحریری مطالبات مانگے تھے۔ ’ بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس7دن ہیں،ہم جواب دیں گے،پی ٹی آئی کی خواہش ڈیل ہےجوقطعی نہیں ہوگی، 2ماہ گزرگئے ہیں،اسیران کی لسٹ کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے این آراو مانگا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.