Aaj News

جمعہ, جنوری 17, 2025  
16 Rajab 1446  

20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی، فیصل واوڈا

حکومت اور پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا، آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو
شائع 16 جنوری 2025 09:36pm

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات 20 جنوری کے بعد ہوں گے، ابھی تو مذاق ہورہا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا، 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47 کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پھر برا کہنا شروع کردیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں، یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں، آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر ملاقات کسی کے لیے باعث پریشانی نہیں۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 20 جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی، ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔

اسلام آباد

faisal vawda

PTI Government Talks

pti talks

faisal wavda

senator faisal vawda