Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا
شائع 16 جنوری 2025 05:47pm

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا اور بھارتی کپتان روہت شرما کب پاکستان پہنچیں گے یہ بھی سوال اٹھا دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کےحوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے، چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو بھیجے گئے خط میں افتتاحی تقریب کے بارے میں تجاویز مانگی ہیں جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کپتان روہت شرما فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان کب پہنچیں گے۔

خط میں چیمپئز ٹرافی کی رونمائی کے بارے میں بھی مشورہ مانگا گیا ہے جبکہ تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سمیت کون کون شریک ہوگا یہ فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

PCB

ICC

rohit sharma

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy