Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
16 Rajab 1446  

بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے، سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی

آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شائع 16 جنوری 2025 06:36pm

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی امور پر ہوئی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔

پی ٹی آئی کا آرمی چیف سے رابطہ، سارا معاملہ سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر

ذرائع نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔

اس سے قبل، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات رکھے ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ میری اور بیرسٹر گوہر کی سیکیورٹی صورتحال پر دیگر جماعتوں کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا ایمان بہت مضبوط ہے، اگر میرے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا تو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہ بنتا،جو کچھ ہوگا مزاکراتی کمیٹی کے زریعے سب کے سامنے ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں اپنا 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں 2 کمشین آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کیا ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر سربراہی یا 3 سنیئرججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جس کے لیے ججز کا انتخاب حکومت اور پی ٹی آئی ملکر کریں گی۔

عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش

حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کا اعلان 7 دن میں کیا جائے اور کمشین کی کارروائی کو اوپن رکھا جائے۔

واضح رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی تھی۔

COAS

اسلام آباد

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

General Asim Munir

General Syed Asim Munir

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

Asim Munir

Barrister Gohar Ali Khan

Army Chief Asim Munir