Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

ایگزیکٹو آرڈر سے معاملات حل ہو نہیں سکتے، عمر ایوب

مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
شائع 16 جنوری 2025 12:16pm
Release the prisoners ! Omar Ayub has made the demands clear! - Aaj News
Release the prisoners ! Omar Ayub has made the demands clear! - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے۔

مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحریری مطالبات تیار ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔

ان کا کہنا تھا نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی ہمارا مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks