Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

تھرموس میں پیدا ہونے والی بو کو کیسے دور کیا جائے؟

خوبصورت دن کا آغاز بہترین طرزِزندگی کا مرہونِ منت ہے
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2025 12:36pm

ہر شخص اپنی صبح کا آغازخوبصورت، تازہ دم اور شاندار کرنا چاہتا ہے- ہمارے دن کا آغاز ہمارے پورے دن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اپنی ہنستی مسکراتی صبح کا آغاز شاندار طریقے سے کریں- لیکن کیسے ؟؟

کبھی کبھی بہت معمولی چیز یا بات بھی ہمارا پورا دین خراب کرسکتی ہے۔ اکثر ہمارا واسطہ اس قسم کے جملوں سے پڑتا ہے کہ

’آج تو صبح سے ہر کام میں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہورہی ہے‘ یا یہ کہ

’ آج فلاں بات نے میرا سارا دن خراب کردیا’

’آج گھر سے نکلتے ہی فلاں بات سے میرا سارا موڈ خراب ہوکے رہ گیا‘

’آج آفس آتے ہی فلاں بات نے میرا سارا دن خراب کردیا‘

ایسی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو ہمارے دن اور ہمارے موڈ کو خراب کرسکتی ہیں۔ مثلا ایک چھوٹی سی بات کہ اگر آپ بڑی خواہش سے اپنا تھرموس کھولیں اور انتہائی خوفناک بو آپ کی قوتِ شامہ کا استقبال کرے تو آپ کی صبح اور آپ کا موڈ خراب کرنے کے لئے کافی ہوگا۔ لیکن آپ کو ہر روز اس کو برداشت کرنے کی ضرورت نہیں- زراسی توجہ سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

خدا نے اتنا خوبصورت دن ہمیں عطا کیا ہے خدارا اسے چھوٹی چھوٹی باتوں سے خراب نہ کریں صرف اپنا طرزِزندگی بہتر کریں- آئیے آج تھرموس میں پیدا ہونے والی بو کو دور کرنے کے لیے آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں۔

گنج پن کے شکار افراد بال دوبارہ اگانے کیلئے ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیسے کریں؟

سرکہ اور بیکنگ سوڈا

تھرموس میں ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں۔ آدھا کپ سرکہ ڈال کر باقی تھرموس کو گرم پانی سے بھر لیں۔ ڈھکن بند کر کے تھوڑی دیر کے لیے ہلائیں اور 1-2 گھنٹے چھوڑ دیں۔ صاف پانی سے دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔

لیموں اور گرم پانی

تھرموس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کر گرم پانی سے بھر لیں۔ کچھ وقت کے لیے ہو سکے تو 1-2 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں، پھر دھو کر خشک کر لیں۔ لیموں کی خوشبو بو کو ختم کر دے گی۔

چاول کا استعمال

تھرموس میں تھوڑے سے کچے چاول ڈالیں اور تھوڑا پانی شامل کریں۔ ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں تاکہ چاول اندرونی دیواروں کو صاف کر سکیں۔ پھر دھو کر خشک کر لیں۔

بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ

بیکنگ سوڈا میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو تھرموس کی اندرونی سطح پر لگائیں۔ کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھو کر صاف کر لیں۔

چائے کے بیگ (tea bag) کا استعمال

تھرموس کے اندر استعمال شدہ چائے کے بیگ رکھ دیں اور رات بھر چھوڑ دیں۔ چائے کے بیگ قدرتی طور پر بو جذب کر لیتے ہیں۔

ہر عمر کی خواتین کی صحتمند متوازن زندگی کیلئے بہترین راز

کچھ ضروری اقدام جن پر عمل کرکے آپ مزید آسانی کرسکتے ہیں

ہر بار تھرموس استعمال کے بعد اچھی طرح دھو کر خشک کریں۔ خالی تھرموس کو جب بھی بند کریں تو اسے بند کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ اندرونی سطح مکمل طور پر خشک ہو۔ ان طریقوں سے آپ تھرموس کی بو سے بچ سکتے ہیں اوراسے دوبارہ تازہ اور صاف طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔

پاکستان

Women

beauty

tips and tricks