Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

آج نیوز کی ٹیم ٹارگٹ کا ڈی سی آفس میں اسٹنگ آپریشن، مکروہ دھندا بے نقاب

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم متعدد بار الزام عائد کرچکی ہیں کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جارہا ہے
شائع 16 جنوری 2025 08:54am
Get a domicile in two and a half hours for four and a half thousand rupees - Breaking - Aaj News

آج نیوز کی ”ٹیم ٹارگٹ“ نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے رشوت خوری کا مکروہ دھندا بے نقاب کردیا۔

ٹیم ٹارگٹ نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے آفس میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے رشوت دے کر ایک دن میں اصل ڈومیسائل اور پی آر سی حاصل کیا، یہ مکروہ دھندا طویل عرصے سے جاری ہے۔

اس کیلئے بس آپ کو ساڑھے چار ہزار روپے دینے ہوں گے اور کراچی کا ڈومیسائل اور پی آر سی آُ کو مل جائے گا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں رشوت لی گئی، لیکن ٹیم ٹارگٹ کی آمد پر ڈومیسائل برانچ میں بھَگدڑ مچ گئی۔

ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں ڈومیسائل انچارج واسع جالوانی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو بھی فون کیا گیا، واٹس ایپ میسیج بھی بھیجا لیکن نہ انہوں نے فون اٹھایا نہ پیغام کا جواب دیا۔

ٹیم ٹارگٹ نے معاملے سے ایڈیشنل ڈی سی بخت علی دایو کو آگاہ کردیا۔

خیال رہے کہ کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل اور پی آر سی لازمی قرار دیا گیا ہے، غریب طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل کے لیے رشوت کہاں سے دیں؟

دوسری جانب جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم متعدد بار الزام عائد کرچکی ہیں کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جارہا ہے۔

target

Bribe

Sting Operation

Fake Dmicile and PRC

Deputy Commissioner East