Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

ہم نے ثابت کر دیا اسرائیل قابل شکست ہے، ترجمان حماس

ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس عظیم اور مقدس لڑائی میں شریک ہوئے، ڈاکٹر خلیل الحیہ
شائع 16 جنوری 2025 08:25am
Hamas Confirms Gaza Ceasefire Agreement - Breaking - Aaj News

حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد نیا دور شروع ہوگا، اہل غزہ نے وعدہ سچ ثابت کیا، صبر کیا اور تکالیف برداشت کیں۔ اہل غزہ نے وہ سب کچھ جھیلا جو کسی اور نے نہیں جھیلا، ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس عظیم اور مقدس لڑائی میں شریک ہوئے۔

ڈاکٹر خلیل الحیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ قابض افواج کے جنگی جرائم اور انسانیت دشمن اقدامات 466 دنوں تک جاری رہے، یہ تمام مجرم اپنے کیے کی سزا پائیں گے، چاہے اس میں وقت لگے، قابض افواج کبھی بھی ہمارے عوام کو شکست نہیں دے سکتیں، حزب اللہ کے مجاہدین نے القدس کی آزادی کے لیے سیکڑوں شہدا دیئے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قیدی رہا، اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی

دوسری جانب حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مزاحمت کا نتیجہ ہے، یہ معاہدہ عظیم فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ میں پندرہ ماہ سے زائد عرصے تک مزاحمت کی، غزہ کے صابر عوام کا دفاع ہمارا فرض ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد بے گھر فلسطینیوں میں جشن کا سماں، امدادی سامان کی ترسیل شروع

انہوں نے معاہدے کے حصول کے لیے کرداد ادا کرنے پر قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل قابل شکست ہے، اسرائیل غزہ سے بھی نکلے گا۔

Hamas

Khalid Al Qaddumi

Gaza Cease Fire Deal

Hamas Israel Deal