Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

جنگ بندی معاہدے کے بعد بے گھر فلسطینیوں میں جشن کا سماں، امدادی سامان کی ترسیل شروع

نوجوانوں نے تالیاں بجا کر معاہدے کو خوش آمدید کہا
شائع 16 جنوری 2025 08:07am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینیوں میں جشن کا سماں ہے، معاہدے کا اعلان ہوتے ہی غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، سیکڑوں امدادی ٹرک صلاح الدین اسٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔

جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہوتے ہی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں نے خوب جشن منایا، نوجوانوں نے تالیاں بجا کر معاہدے کو خوش آمدید کہا۔ خان یونس میں بھی شہری جشن منانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے جنگ بندی معاہدے کے حق میں نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ قطری وزیراعظم نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ معاہدے پر عمل درآمد انیس جنوری اتوار سے ہوگا۔ امریکا، قطر اور مصر معاہدے کی نگرانی کریں گے، معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کی حدود سے سات سو میٹر تک پیچھے ہٹے گی، صہیونی افواج رفح بارڈر کے فلسطینی حصے سے بھی پیچھے ہٹیں گی۔

معاہدے کے تحت خواتین سمیت 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ان قیدیوں میں دو سو پچاس ایسے ہوں گے جن کی سزائیں عمر قید کی ہیں۔

معاپہدے میں بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی بھی شامل ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Gaza Cease Fire Deal

Hamas Israel Deal