ہنی سنگھ نے خود کو ’ذہنی مریض‘ قرار دیدیا
معروف بھارتی ریپر گلوکار ہنی سنگھ نے حال ہی ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے بائی پولر ڈس آرڈر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خود کو ذہنی مریض قرار دیدیا۔
اداکارہ ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اِس پوڈکاسٹ کا پرومو شیئر کیا ہے جس میں اداکار ہنی سنگھ نے کہا ’میں اتنا خراب کیس ہوں بائی پولر ڈس آرڈر کا،آج بھی میں ایک ذہنی مریض ہوں ۔ ہنی سنگھ نے بتایا کہ میں 6 سال تک اس مرض سے لڑتا رہا، جن میں سے 3 تک میں خود کو مردہ سمجھتا رہا۔
عاطف اسلم کو ہنی سنگھ نے اپنا بھائی قرار دے دیا تصویر وائرل
گزشتہ برس ہنی سنگھ نے اپنی دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ کچھ ڈاکٹرز نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے اپنے ذہنی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائی پولر ڈس آرڈر ایسی بیماری ہے جس میں دماغ من گھڑت چیزیں تصور کرتا ہے اس پختہ یقین کے ساتھ کہ یہ سب سچ ہے۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ مجھے 30 سیکنڈز میں 30 ہزار خیالات آتے تھے اور سب سے سب منفی خیالات، یہ سلسلہ 6 سال چلا، میں ڈھائی سال اپنے گھر سے جبکہ ڈیڑھ سال اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلا۔
ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ مارنے پر خاموشی توڑ دی
ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ بائی پولر ڈس آرڈر بہت گھٹیا بیماری ہے یہ کسی بھی طرح ہوسکتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ بیماری مجھے منشیات یعنی حشیش، چرس اور شراب کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔
یاد رہے معروف گلوکار ہنی سنگھ اپنے ’ملینیئر انڈیا ٹور‘ کا آغاز کرنے والے ہیں جس میں بھارت کے 10 شہروں میں انکے کنسرٹس کا انعقاد ہوگا، پہلا کنسرٹ 22 فروری کو ممبئی میں جبکہ آخری کنسرٹ 5 اپریل کو کلکتہ میں منعقد ہوگا۔