Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

لیاری میں کریکر دھماکے میں ایک شخص زخمی

ایس ایس پی سٹی دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
شائع 15 جنوری 2025 09:37pm

لیاری آٹھ چوک کے قریب کریکر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لیاری آٹھ چوک النور ہوٹل والی گلی کے قریب کریکر دھماکے میں زخمی ہونیوالے شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کریکر دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عارف عزیز نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بی ڈی ایس کو طلب کیا ہے۔

عارف عزیزکے مطابق دھماکہ زیر تعمیر عمارت کے اندر ہوا ہے، زخمی ہونے والا شخص مزدور ہے، جسے سول اسپتال سے طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ زیر تعمیر عمارت کے مالک کو بھتے کی پرچی یا کال موصول نہیں ہوئی، زخمی شخص کے بیان کے بعد صورتحال واضع ہوگی، واقعہ کے حوالے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

Karachi Police

lyari