Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا
شائع 15 جنوری 2025 07:45pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔

جیمز ونس 9 سال تک ہیمپشائر کاؤنٹی ٹیم کے کپتان رہے ہیں، انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ صرف وائٹ بال کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔

دنیائے کرکٹ کے وہ بڑے کھلاڑی جو پی ایس ایل 10 میں جگہ نہ بناسکے؟

جیمز ونس پی ایس ایل 2025 میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ونس کے کیریئر پر نظر

ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی کے بعد کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تھا، ای سی بی نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کی تاریخیں انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں۔

ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد جیمز ونس کو پی ایس ایل کا این او سی مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

PSL

Pakistan Super League

psl draft

psl 10

PSL 2025

james vince

england cricketer