Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

’گوشت کے بغیر غذا خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی

نوجوان لڑکیوں کو مردوں کے مقابلے میں غذائیت کی کمی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
شائع 15 جنوری 2025 03:28pm

انگلینڈ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر پروفیسر ایئن گیونز نے خبردار کیا ہے کہ جو نوجوان لڑکیاں سرخ گوشت اور ڈیری کا بہت کم یا بالکل استعمال نہیں کرتیں ان میں وٹامن کی کمی پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو ان کی آنے والی زندگی میں صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سائنس میڈیا سینٹر میں ایک بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ 11 سے 18 سال کی عمر کی نصف سے زائد نوجوان لڑکیاں ضرورت سے کم آئرن اور میگنیشیم استعمال کر رہی ہیں۔

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے تیل میں میتھی دانہ کیسے استعمال کیا جائے؟

پروفیسر ایئن گیونز نے مزید کہا کہ اس عمر کی ایک چوتھائی خواتین اپنی غذا میں بہت کم آیوڈین، کیلشیم اور زنک کا استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے ایسی خواتین کو خبردار کیا کہ نوجوان خواتین کو مردوں کے مقابلے میں غذائیت کی کمی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ایسے پانچ مسائل کا شکارافراد، جنہیں گھی فائدہ نہیں نقصان پہنچا سکتا ہے

نوعمری کے سال ہڈیوں کی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ بڑھاپے میں ہڈیوں کی صحت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اگر آپ کی ہڈیوں کی درست نشوونما نہیں ہورہی ہوتی ہےتو ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے معیار زندگی میں کمی آ سکتی ہے۔

نوعمر لڑکیوں کو خاص طور پر اپنی غذا میں آئرن اور کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ان میں ان اہم غذائی اجزا کی کمی ہو جائے تو یہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خون کی کمی اور ہڈیوں کے کمزوری جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

اگرچہ سبزیوں پر مبنی متوازن غذا کھانا ممکن ہے لیکن اس کے لیے بہت زیادہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب سے پہلے تو یہ سمجھنا ہوتا ہے کہ سبزیوں پر مبنی ذرائع میں کون سے غذائی اجزا کی کمی ہے اور ان کی کمی پوری کرنے کے لیے کون سے سپلیمنٹس کی ضرورت ہے۔

’مثال کے طور پر، اومیگا-3 سبزیوں والی غذا میں کم پائی جاتی ہے، لیکن یہ ذہنی صحت کے لیے اہم ہے. 11 سے18سال کی عمر کے بچوں کی ذہنی نشونما ہورہی ہوتی ہے اس لیےان کے لیے ڈی ایچ اے(اومیگا۔3فیڈ ایسڈ) ضروری ہے۔

سبزیوں کے ذریعے اومیگا۔ 3حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں مناسب شکل میں تبدیل کرنا پڑے گا ۔ اخروٹ،اور السی کے بیجوں سے آپ کو تھوڑا سا اومیگا۔3 مل سکتا ہے لیکن ماہرین ویجیٹیرین کے لیے اومیگا-3 کے سپلیمنٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

دیگر سپلیمنٹس میں بی 12، وٹامن ڈی اور ملٹی وٹامن کی سفارش بھی کی جاتی ہے۔

اگر آپ کو اپنی ضرورت کا علم نہیں ہے تو بہتر ہے کہ کسی ماہر غذائیت یا ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Health Care