Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لاہور: ن لیگی دفتر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی
شائع 15 جنوری 2025 02:49pm

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ اس دوران ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

بعدازاں، کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

pti leaders

Indictment

PMLN Office Burning Case

lahore atc