Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لاہور: نجی اسکول کی بس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

واقعہ ڈرائیونگ کے دوران تکرار کے نتیجے میں پیش آیا، پولیس
شائع 15 جنوری 2025 02:02pm

پولیس نے آج صبح لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں راستہ نہ ملنے پر نجی اسکول کی بس پر فائرنگ کر نے والے کار سوار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق راستہ نہ ملنے پر کار سوار نے گاڑی روک کر بس پر دو فائر کیے، پرائیویٹ بس میں کوئی طالبعلم نہ تھا، بس طلباء کو لانے لے جانے کا کام کرتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈرائیونگ کے دوران تکرار کے نتیجے میں پیش آیا، کار سوار کو ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے، مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

بعدازاں، پولیس نے اسکول بس کے ٹائروں پر فائر کرنے والے ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم سے اسلحہ اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم ذوالقرنین سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

firing

lahore

School Bus