Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

دبئی نے مسلسل دوسرے سال گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں شاندار مقام حاصل کر لیا

پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیےعالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا سنہری موقع ہے
شائع 15 جنوری 2025 09:21am

دبئی نے مسلسل دوسرے سال گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں شاندار مقام حاصل کر لیا ہے۔ جاپان کی موری میموریل فاؤنڈیشن کے مرتب کردہ اس انڈیکس میں دبئی عالمی سطح پر آٹھویں اور مشرق وسطیٰ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

اس انڈیکس کی ترتیب میں دبئی کی معیشت، ریسرچ و ڈیولپمنٹ، ثقافتی میل جول، ماحولیات اور سہولیات تک رسائی کے عوامل کو مدنظر رکھا جاتا یے۔

امارات : گھریلو ملازمین کیلئے دبئی ناؤ ایپ متعارف

ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی یہ پوزیشن پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ دبئی کی تیز رفتار ترقی اور کاروبار دوست ماحول پاکستانی اسمال میڈیم انٹرپرائزز کے لیے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی سرمایہ کار پارٹنرشپس، ٹریڈ ایکسپوز اور فری زونز کے ذریعے دبئی کے گلوبل نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

دبئی نے اسٹارٹ اپس کی ترقی، ملازمت کے مواقع، ہنرمند ملازمین کی شمولیت اور مثالی معیار زندگی فراہم کر کے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں دبئی کے کاروباری اور تخلیقی آئیڈیاز کو پروان چڑھانے کے لیے فراہم کردہ سازگار ماحول کا نتیجہ ہیں۔

مادھوری دکشت کی نئی ’فراری‘ کی قیمت کیا ہے؟ آپ حیران رہ جائیں گے

پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ دبئی کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ کا حصہ بنیں اور عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائیں۔

economy

pakistan economy

dubai

Global Power City Index Dubai