پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد برہم، بورڈ کو کھری کھری سنادی
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کے پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کھری کھری سنا دی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر ایک واضح گفتگو میں احمد شہزاد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی پر ان کا نام ’تشہیر‘ کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پی سی بی کے اس اقدام کو پری ٹورنمنٹ ہائپ پیدا کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔
احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے سوال کیا کہ ان کا نام پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے شامل کیوں کیا گیا۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کا پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان، بڑی وجہ بتا دی
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی نہ ہی ان کا یا ان کے ایجنٹ کا اس ڈرافٹ سے کوئی تعلق ہے، میرا پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ میرٹ کی کمی اور تعلقات کو ٹیلنٹ پر ترجیح دینے کی بنیاد پر تھا جس پر میں پر اب بھی قائم ہوں۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کتنے میں فروخت ہوئے؟
یاد رہے کہ سال 2023 میں احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد پر انکا نام ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔