غزہ جنگ بندی معاہدہ : حماس کا اسرائیل سے یحییٰ سنوار کی میت واپسی کا مطالبہ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے ضمن میں حماس کے سابق سربراہ یحیی السنوار کی میت حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فوری طور پر حالات بہتر بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے ایک سیاسی ذرائع نے حماس کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔
ادھر حماس کے ایک وفد نے بتایا ہے کہ غزہ میں فائر بندی سے متعلق بات چیت میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے اور تنظیم ان کوششوں اور پیش رفت کے ساتھ مثبت طور معاملہ کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے مزید جنگ نہ لڑنے کی دھمکی دے دی
قطر نے غزہ جنگ بندی کا حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو بھجوادیا
یہ بات حماس کے وفد کی دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی گئی۔
قطر کے شاہی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر نے حماس کے وفد کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن اور منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندگان برائے مشرق وسطیٰ سے بھی ملاقات کی اور غزہ میں فائر بندی سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی۔
حماس نے جنگ بندی ہونے کی صورت میں پہلے قدم کے طور پر 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات کار اس کو مرحلہ وار بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے کے دوران رہا کیا جائے گا۔