Aaj News

جمعہ, جنوری 17, 2025  
16 Rajab 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی میں دو افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کئے گئے ہیں
شائع 14 جنوری 2025 01:23pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے نئی تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے، جے آئی ٹی میں دو افسران سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کئے گئے ہیں۔

عزیر بلوچ تین افراد کے قتل کے مقدمے سے بری

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔

FIA

Tosha Khana Reference 2

New JIT