Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
13 Rajab 1446  

سعودی عرب جانیوالے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازم قرار

مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 06:18pm

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی، سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔

امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانی ڈی پورٹ، وجہ کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر ٹرانزیکشنز شروع ہوگئیں، مصدق ملک

مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔

Saudia Arabia

Predictions For 2025

vaccine certificate

aviation