Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کراچی: نجی اسکول کی انتظامیہ کا بچے کے والد اور دادا پر بدترین تشدد

ڈائریکٹویٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی اسکول روانہ کردی
شائع 13 جنوری 2025 10:11am

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نجی اسکول کی انتظامیہ نے بچے کے والد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ناظم آباد میں قائم سحر اسکولنگ سسٹم نے دیر سے آنے پر طالب علم کو اسکول میں جانے نہیں دیا۔

بچے کے والد شہریار نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد واحد کلاس 8 کا طالب علم ہے، صرف ایک منٹ دیر سے آنے پر دروازے پر موجود سر دانش نے تلخ کلامی کی، بات بڑھی تو مجھے تھپڑ مارے، میرے والد اور بچے کے دادا کو بھی مارا۔

اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر صوبائی محکمہ تعلیم کا ردعمل سامنے آگیا

شہریار کے مطابق بچے کے دادا پر شدید تشدد کیا گیا اور دانت توڑ دئیے گئے۔ رضویہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی تو معاملہ تھانے پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹویٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی اسکول روانہ کردی۔

Private Schools

Sahar Schooling System