مکہ مکرمہ : عمرہ زائرین سے جعلسازی کرنے والے 10 پاکستانی شہری گرفتار
ملزمان لوگوں کو نقلی سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت بھی کرتے تھے
مکہ مکرمہ میں نقلی سونے کا کاروبار کرنے اور عمرہ زائرین سے جعل سازی کرنے والے 10 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ دس پاکستانی شہریوں پر مشتمل گروہ عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد کے ساتھ گولڈ فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندہ چلا رہا تھا۔
امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانی ڈی پورٹ، وجہ کیا ہے؟
سعودی عرب میں موجود 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
پولیس کا کہنا ملزمان لوگوں کو نقلی سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت بھی کرتے تھے اور جعل سازی کر رہے تھے مکہ مکرمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Saudia Arabia
Arrested
Pakistani Citizens
facke gold sale
مقبول ترین