Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

شاہین شاہ آفریدی کو سلیکٹرز کیوں کررہے ہیں نظر انداز، کیا کریئر خطرے میں ہے؟

شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک کئی میچز میں ڈراپ یا آرام دیا گیا تھا
شائع 12 جنوری 2025 11:04pm

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے سے ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کے آخری 12 ٹیسٹ میں سے 8 میں ڈراپ یا آرام دیا گیا تھا۔

سلیکٹرز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دونوں کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ شاہین اور یہاں تک کہ نسیم بھی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں کیونکہ یہ 50 اوور کا مقابلہ ہے اور ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی تھی جبکہ اسی وقت جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جاری تھی۔

سلیکٹرز نے تیز گیند باز نسیم شاہ، میر حمزہ، محمد عباس اور عامر جمال کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا حالانکہ وہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھےجبکہ پاکستان اس سیریز کے دونوں میچ میں ہار گیا تھا۔

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

test cricket