Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

نیوزی لینڈ کے بڑے کھلاڑی نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

بلآخر جس کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا، کیوی کھلاڑی نے اپنی دستیابی ظاہر کردی
شائع 12 جنوری 2025 10:48pm

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے اب تک درجنوں غیرملکی کھلاڑی رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیم سن نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرالی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سمیت 44 بین الاقوامی کرکٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں رجسٹریشن کرالی۔

اوور سیریز پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم سائوتھی، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر، سائوتھ افریقہ کے راسی وین ڈر ڈوسن بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا پلیئر ڈرافٹ 13 جنوری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگا۔

PSL

kane willamson

psl draft

psl 10

PSL 2025