Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

پاکستان میں حکومت، اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا، امیر جماعت اسلامی
شائع 12 جنوری 2025 09:37pm

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ وہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے، بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، پاکسان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں جب کہ وہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔

خود ایٹم بم گرانے والا امریکا ہماری میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جمہوریت کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسرِ نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 17 جنوری کو بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا۔

karachi

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

naeem ur rehman

hafiz naeem ur rehaman