پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے اور معافی مانگتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی، پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سیکیورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اور میزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے اور معافی مانگتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔